Home / Uncategorized / چہرے اور جلد سے اس طرح کے نشانات فوری ختم کرنے کا قدرتی طریقہ جانئے
چہرے اور جلد سے اس طرح کے نشانات فوری ختم کرنے کا قدرتی طریقہ جانئے

چہرے اور جلد سے اس طرح کے نشانات فوری ختم کرنے کا قدرتی طریقہ جانئے

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے چہرے یا جسم پر پر موجود اس طرح کے نشانات کی وجہ سے پریشان ہیں اور علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہورہے تو ذیل میں دئیے گئے آسان نسخے آزما کر دیکھیں۔
پانی اور بیکنگ سوڈا
دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا اور اتنی ہی مقدار میں پانی لے کر اچھی طرح مکس کریں۔اس مکسچر کو نشانات پر لگاکر 15منٹ چھوڑ دیں،خشک ہونے پر تازہ پانی سے منہ دھولیں۔یہ عمل تب تک جاری رکھیں جب تک آپ کو فرق محسوس نہ ہونے لگے۔
کھیرا،لیموں کا رس اور عرق گلاب
کھیرے کو چھیل کر مسل لیں اور اس میں عرق گلاب اور لیموں کے رس کے چند قطرے ڈالیں۔اس مکسچر کوکسی کپڑے میں ڈال کر نشانات والی جگہ پر باندھ لیں۔کچھ دیر بعد تازہ پانی سے دھولیں۔

انڈے کی سفیدی اور لیموں کا رس
دوانڈوں کی سفیدی اور چند قطرے لیموں کارس مکس کریں اور ایک ماسک کی طرح چہرے اور نشانات پر لگائیں،خشک ہونے پر تازہ پانی سے دھولیں۔اس سے نہ صرف کھلے ہوئے سوراخ چھوٹے ہوں گے بلکہ جلد کے مردہ خلیے بھی ٹھیک ہونے لگیں گے۔
ٹماٹر اور لیموں کا رس
ایک کپ ٹماٹر کے جوس میں دو سے چار قطرے لیموں کارس ڈالیں۔روئی کی مدد سے اسے نشانات والی جگہ لگائیں اور15منٹ بعدٹھنڈے پانی سے دھولیں۔اس کی وجہ سے جلدکی چکنائی بھی ختم ہوجائے گی اورنشانات بھی غائب ہوجائیں گے

Comments are closed.

Scroll To Top