Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (16)

Home / Uncategorized / چیئرمین پی سی بی کا یونس خان کو ٹیلی فون ،سابق کپتان نے اپنے رویے پر معذرت کر لی
چیئرمین پی سی بی کا یونس خان کو ٹیلی فون ،سابق کپتان نے اپنے رویے پر معذرت کر لی

چیئرمین پی سی بی کا یونس خان کو ٹیلی فون ،سابق کپتان نے اپنے رویے پر معذرت کر لی

12

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے یونس خان کو ٹیلی فون کیا اور کہا ہے کہ کسی بات پر ناراضگی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ٹورنامنٹ چھوڑ کر چکے جائیں ۔
جیو نیوز کے مطابق یونس خان سے ٹیلی فونگ گفتگو میں چیئرمین پی سی شہریار خان کا کہنا تھا کہ بورڈ سینئر کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے ،آپ تو چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر ہیں ،آپ کو ٹورنامنٹ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سابق کپتان یونس نے اپنے رویے پر شہریار خان سے معذرت کرتے ہوئے دوبارہ پاکستان کپ کھیلنے کے لیے رضا مند ی ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یونس خان نے فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے میچ میں ناقص امپائرنگ کے خلاف احتجاج کیا تھا جب کہ میچ ریفری کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر یونس خان احتجاجاً میچ اور ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top