Home / Uncategorized / چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی ، 12لاکھ روپے چھوڑ کر 8لاکھ پر پی سی بی سے کنٹریکٹ کرلیا
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی ، 12لاکھ روپے چھوڑ کر 8لاکھ پر پی سی بی سے کنٹریکٹ کرلیا

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی ، 12لاکھ روپے چھوڑ کر 8لاکھ پر پی سی بی سے کنٹریکٹ کرلیا

13059871_1683901108531252_1634141266_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے حال ہی میں تعینات کیے جانے والے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق جذبہ حب الوطنی کے تحت افغان کرکٹ بورڈ سے ہونے والی 12 لاکھ روپے کی آمدنی کو ٹھکرا کر انتہائی کم تنخواہ پر پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر رضامندہوئے ہیں ۔
نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز پی سی بی کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق تنخواہ میں بھاری کٹوتی کے بعدافغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملنے والے 12 لاکھ کی بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ سے صرف8 لاکھ روپے تنخواہ وصول کریں گے۔علاوہ ازیں انضمام الحق اپنی تنخواہ میں 4 لاکھ روپے کی کٹوتی کیلئے جذبہ حب الوطنی کے تحت برضا و رغبت تیار ہوئے ۔ انضمام الحق کا کہنا تھاکہ قومی فریضے کے سامنے پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وطن کی خدمت کرتا رہوں گا۔

پی سی بی کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دیگر امیدواروں محسن حسن خان، اقبال قاسم اور معین خان پر ترجیح دی گئی اور چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔انضمام الحق نے بطور کھلاڑی پاکستان کی طرف سے 120 ٹیسٹ اور 398 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ۔ موجودہ نظام میں کھلاڑیوں کی ٹیم میں سلیکشن کے متعلق کپتان اور کوچ سے اس وقت رائے طلب کی جاتی ہے جب ٹیم فائنل ہوچکی ہوتی ہے مگر انضمام الحق نے پیر کے روز اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیم کی سلیکشن کے دوران کپتان اور کوچ کی رائے طلب کریں گے اور ان کی رائے کو بھی اہمیت دیں گے۔
انضمام الحق نے گزشتہ سال افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد افغان ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دی تھی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق کچھ دنوں کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی بھی کسی قسم کا باقاعدہ عہدہ قبول نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پہلے خبر میں انسانی غلطی کی وجہ سے انضمام الحق کی تنخواہ 8 لاکھ کی بجائے 4 لاکھ روپے لکھ دی گئی تھی جس کی اب اصلاح کردی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top