Home / Uncategorized / چیف سلیکٹر میڈیا کے دباو پرکئی کھلاڑیوں کو بار بار منتخب کرتے رہے: وقاریونس
چیف سلیکٹر میڈیا کے دباو پرکئی کھلاڑیوں کو بار بار منتخب کرتے رہے: وقاریونس

چیف سلیکٹر میڈیا کے دباو پرکئی کھلاڑیوں کو بار بار منتخب کرتے رہے: وقاریونس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں شکست پر سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی مکمل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی نیو کے مطابق وقاریونس نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید ٹیم کے انتخاب میں اپنی مرضی کرتے تھے اور ہیڈکوچ اور کپتان کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔ چیف سلیکٹر میڈیا کے دباو پرکئی کھلاڑیوں کو بار بار منتخب کرتے رہے ہیں۔
کرکٹ کی بہتری کیلئے قومی ٹیم کو یہ ایک کام کرنا ہوگا، وقاریونس نے واضح کردیا
وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بطور ہیڈ کوچ ٹیم کی بہتری کے لیے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی تاہم سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس تجویز کی مخالفت کردی۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد احمد شہزاد کو ڈراپ کرنا اچھا فیصلہ تھا تاہم انہیں دوبارہ کھلانے کا فیصلہ غلط تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top