Home / Uncategorized / چیف سیکرٹری سے اختلافات: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے احتجاجاُُ کام چھوڑ دیا
چیف سیکرٹری سے اختلافات: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے احتجاجاُُ کام چھوڑ دیا

چیف سیکرٹری سے اختلافات: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے احتجاجاُُ کام چھوڑ دیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ بلوچستان سرفرار بگٹی نے چیف سیکرٹری کے رویے کیخلاف دفتر کو تالا لگا دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سرفرار بگٹی نے بیو روکریسی کے رویے پر احتجاجاُُ اپنا دفتر بند کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وطن واپسی تک دفتر میں کوئی بھی کام نہیں کریں گے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے درمیان بعض معاملات پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے پہلے بھی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چیف سیکرٹری وزارت داخلہ کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں جس پر سرفراز بگٹی کو شدید تحفظات ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پہلے بھی اس حوالے سے آگاہ کر رکھا ہے تاہم آج انہوں نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے دفتر کو تالا لگا دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top