Home / Uncategorized / چینی صدر نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کردی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ ہے:شی جن پنگ
چینی صدر نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کردی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ ہے:شی جن پنگ

چینی صدر نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کردی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ ہے:شی جن پنگ

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی صدر شی جن پنگ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کیا ہے ۔چینی میڈ یا کے مطابق چینی صدر نے صدر ممنون حسین کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر تعزیتی پیغام بھجوایا جس میں کہا گیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ چینی عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے غم میں برابر کی شریک ہے ،متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 70سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top