Home / Uncategorized / چینی صدر کااسلام مخالف بیان ناقابل برداشت ہے:حافظ سعید
چینی صدر کااسلام مخالف بیان ناقابل برداشت ہے:حافظ سعید

چینی صدر کااسلام مخالف بیان ناقابل برداشت ہے:حافظ سعید

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)امیر جماعت الدعوةحافظ سعید نے چینی صدرکے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں شی جن پنگ نے اسلامی امورپر عملدرآمد کرنے سے روکا تھا۔لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے تاہم ہمارے مذہب اسلام سے متصادم کوئی بھی بیان ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے چینی قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں۔
انڈین ویب سائٹ دی ویک کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے چین پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔حافظ سعید کی جانب سے آنے والا یہ بیان اس بات کا غماز ہے کہ چین میں اسلامی امور پر عملدرآمد کے خلاف کریک ڈاون پر پاکستان میں کئی حلقوں کو تشویش ہے۔

حافظ سعید نے چین پر واضح کیا کہ چینی مسلمانوں کو اسلامی طرز عمل اپنانے سے روکنے پر اسلام آباد اس کا ساتھ نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی طرزعمل سے ممانعت سے متعلق چینی قیادت کا بیان اسلامی طرز زندگی کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کو اسلامک مخالف سرگرمیوں سے باز رکھے۔
حافظ سعیدکا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلہ میں پاکستان میں چینی سفیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ حافظ سعید کا بیان چینی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جو انہوں نے بیجنگ میں دوسری قومی کانفرنس برائے مذہب میں دیا تھا۔اپنے بیان میں شی جن پنگ نے ملک بھر خصوصا شنکیانگ کے لوگ اسلام کو چھوڑیں اورمارکسٹ ایتھیزیم کی قومی Utv Lineپالیسی پر عمل پیرا ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top