Home / Uncategorized / چینی محبوبہ سے ملنے کی خواہش، ڈچ محبوب ہسپتال پہنچ گیا
چینی محبوبہ سے ملنے کی خواہش، ڈچ محبوب ہسپتال پہنچ گیا

چینی محبوبہ سے ملنے کی خواہش، ڈچ محبوب ہسپتال پہنچ گیا

بیجنگ: محبوبہ کے انتظار میں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا شخص چین کے ایئرپورٹ پر 10 دن گزارنے کے بعد بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ الیگزینڈر پیٹر چیرچ ہالینڈ سے چینی صوبہ ہونان پہنچے اور چانگشا ایئرپورٹ پر دس روز تک اپنی محبوبہ کا انتظار کرتے رہے، لیکن وہ ان سے ملنے نہیں آئی۔

— فوٹو: بشکریہ دی سَن

الیگزینڈر کی 26 سالہ زانگ سے دو ماہ قبل ایک آن لائن ایپ پر ملاقات ہوئی تھی اور دونوں میں پیار ہوگیا۔

انہوں نے 10 دن تک چانگشا ایئرپورٹ پر زانگ کا انتظار کیا، لیکن شدید جسمانی ٹھکاوٹ کی وجہ سے انھیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

زانگ کے مطابق انھوں نے الیگزینڈر کے چین آنے کے فیصلے کو مذاق سمجھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک دن الیگزینڈر نے مجھے ایئر ٹکٹ کی تصویر بھیجی، لیکن میں نے سوچا کہ یہ مذاق ہے اور پھر میرا ان سے رابطہ نہیں ہوا، چیرچ جس وقت ایئرپورٹ پہنچے میں اس وقت پلاسٹک سرجری کے لیے دوسرے صوبے میں تھی جبکہ میرا موبائل Utv-Lineفون بند تھا۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top