Home / Uncategorized / چین نے امریکہ اور اس کے حامیوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا، ایسی جگہ اپنے جنگی طیارے پہنچادئیے کہ بہت سے ممالک کی نیندیں اُڑادیں
چین نے امریکہ اور اس کے حامیوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا، ایسی جگہ اپنے جنگی طیارے پہنچادئیے کہ بہت سے ممالک کی نیندیں اُڑادیں

چین نے امریکہ اور اس کے حامیوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا، ایسی جگہ اپنے جنگی طیارے پہنچادئیے کہ بہت سے ممالک کی نیندیں اُڑادیں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین کے متنازع جزیروں پر چین کی طرف سے مزید جنگی طیارے پہنچائے جانے کے بعد ان جزیروں کی ملکیت کے دعوے دار تائیوان، ویت نام اور ان کے ہمنوا امریکہ کے لئے صورتحال بہت پریشان کن ہو گئی ہے۔ فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین نے اس جزیرے پر مزید جنگی طیارے پہنچا دیئے ہیں اور وہاں نصب کیے گئے اپنے زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے میزائل سسٹم کو بھی مضبوط کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کے ذریعے7اپریل کو لی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے 2شین ینگ جے 11لڑاکا طیارے اس متنازع جزیرے پر اتر رہے ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین میں کئی جزیرے ہیں جن کی ملکیت متنازعہ ہے لیکن ان میں سب سے بڑا یہ جزیرہ ہے جس پر چین اپنی فوجی تنصیبات قائم کر چکا ہے اور امریکہ و دیگر ممالک کی مخالفت کے باوجود روز بروز انہیں مضبوط بنا رہا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top