Home / Uncategorized / چین کیلئے جاسوسی کے الزام پرامریکی خاتون گرفتار ، دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا
چین کیلئے جاسوسی کے الزام پرامریکی خاتون گرفتار ، دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا

چین کیلئے جاسوسی کے الزام پرامریکی خاتون گرفتار ، دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں فلوریڈا کی ایک خاتون نے چین کے لیے جاسوسی اور غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی کی سازش کرنے کے اعتراف کر لیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کی خاتون امِن یو نے کو چین کیلئے جاسوسی کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیاہے ۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ 54 سالہ امِن یو نے “اعتراف کیا کہ اس نے خفیہ طور پر چینی حکومت کے لیے بطور ایجنٹ خدمات دیں” اور غیر قانونی طور پر چین کی ایک سرکاری یونیورسٹی کے لیے آبدوز سے متعلق ٹیکنالوجی فراہم کی۔

فرد جرم کے مطابق یو نے یہ ٹیکنالوجی 2002ءسے 2014ءکے درمیان امریکہ میں موجود کمپنیوں سے حاصل کی اور پھر اسے کسٹم دستاویزات میں ہیر پھیر کر کے چین برآمد کیا۔فلوریڈا کے استغاثہ اے لی بینٹلی کا کہنا تھا کہ یو نے “امریکی برآمدی قواعدوضوابط کو دھوکہ دہی اور چینی حکومت کی طرف سے اورلانڈو میں درپردہ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر کمائے۔”
محکمہ انصاف کے مطابق یو کو غیر ملکی حکومت کے غیرقانونی طور پر ایجنٹ ہونے کے جرم میں زیادہ سے زیادہ دس سال قید جبکہ غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی کی پاداش میں 20 سے سال قید کا سامنا ہو گااوراس خاتون کی سزا اگست میں شروع ہو گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top