Home / Uncategorized / چین کے شہر شنگھائی کے ایئرپورٹ پر دھماکہ ، 1 شخص زخمی
چین کے شہر شنگھائی کے ایئرپورٹ پر دھماکہ ، 1 شخص زخمی

چین کے شہر شنگھائی کے ایئرپورٹ پر دھماکہ ، 1 شخص زخمی

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے شہر شنگھائی کے ایئر پورٹ پر دھماکہ ہوا جس دوران 1 شخص زخمی ہو گیا  ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا  پڈونگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل نمبر 2پر ہوا ہے تاہم دھماکے کے دوران 1 شہری کےمعمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک مسافر  آتشبازی کا سامان لے کر ٹرمینل نمبر 2 میں داخل ہوا اورسامان کی تلاشی کے دوران کاﺅنٹر پر دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد ایئر پورٹ کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top