Home / Uncategorized / ڈاکٹر عاصم نے سیاست سے توبہ کرلی
ڈاکٹر عاصم نے سیاست سے توبہ کرلی

ڈاکٹر عاصم نے سیاست سے توبہ کرلی

13059459_1684246591830037_1348405537_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم نے سیاست سے توبہ کرلی۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کیلئے آئے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر محمد عاصم نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میری توبہ میں سیاست میں نہیں آﺅں گا۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک صحافی نے عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ کیا دوبارہ سیاست میں آئیں گے جس پر سابق وزیر نے کہا کہ میری توبہ،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ڈاکٹر عاصم نے ہاتھ جوڑ کر کہا میں سیاست سے دو ر ہی اچھا تھا۔صحافی کے اس سوال پر کہ کیا اسلام آبادجانے کا ارادہ ہے ڈاکٹر عاصم نے کہا میں نے وہاںکیوں جانا ہے؟ کسی کے ہڈیوں کا آپریشن کرنا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہناتھا کہ میں قید ہوں مجھے نہیں پتہ کہ کس نے کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا پارٹی کی ذمہ دارایں ایمانداری سے نبھائیں۔پارٹی رہنما خاص مشن پر نہیں بلکہ رہنما خیریت دریافت کرنے آتے ہیں۔سعید غنی و دیگر سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے

 

Comments are closed.

Scroll To Top