Home / Uncategorized / ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد بھی شکیل آفریدی کا فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں:چوہدری نثار
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد بھی شکیل آفریدی کا فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں:چوہدری نثار

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد بھی شکیل آفریدی کا فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں:چوہدری نثار

13152727_1688825938038769_390796270_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا کرارا جواب دیدیاہے کہ ان کا منہ بند کروا کر رکھ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شکیل آفریدی پاکستانی ہے اور ان کی قسمت کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہیں بلکہ پاکستان کی عدالتوں نے کرنا ہے ، کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں ۔چوہدری نثار کاکہناتھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد بھی شکیل آفریدی کا فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں ہیں ، ڈونلڈٹرمپ یاد رکھیں کہ پاکستان امریکہ  کی کوئی کالونی نہیں ہے ،آپ سیکھیں کہ خود مختار ریاست کے ساتھ کیسے پیش آیا جاتاہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مقامی میڈیا کو انٹریو کے دوران کہاتھا کہ وہ صدر بن گئے تو شکیل آفریدی کو رہا کر دیں گے جبکہ چوہدری نثار کا بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایبٹ آباد میں مبینہ طورپر اسامہ بن لادن کے خلاف امریکہ آپریشن کے پانچ سال مکمل ہوئے ہیں اور  شکیل آفریدی نے جعلی وکسینیشن مہم چلا کر اسامہ بن لادن تک پہنچنے کے لیے امریکی اداروں کی مبینہ طورپر مدد کی تھی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top