Home / Uncategorized / ڈونلڈ ٹرمپ کو ”دماغ کی درستگی “ کیلئے گرین ٹی کا تحفہ
ڈونلڈ ٹرمپ کو ”دماغ کی درستگی “ کیلئے گرین ٹی کا تحفہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو ”دماغ کی درستگی “ کیلئے گرین ٹی کا تحفہ

کولکتہ(ویب ڈیسک) بھارت کی چائے بنانے والی ایک کمپنی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ کی درستی کیلئے گرین ٹی کے 6 ہزار بیگز بھجوا دیے۔کولکتہ کی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت شاہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنی نے ٹی بیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ، ہم آپ کو بہت ساری قدرتی گرین ٹی بھیج رہے ہیں جو آپ کے جسم میں موجود نقصان دہ ذرات سے لڑ کر آپ کے دماغ و جسم کو پاک صاف کرنے میں مدد کرے گی جبکہ یہ لوگوں کو اسمارٹ بنانے کیلئے بھی کارآمد ہے۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ مسٹر ٹرمپ، آپ برائے مہربانی اپنی خاطر، امریکا کی خاطر اور پوری دنیا کی خاطر اس چائے کو پیجیے کیونکہ خود کو راہ راست پر لانے اور پاک صاف کرنے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top