Home / Uncategorized / ڈونلڈ ٹرمپ کی’ توہین ‘آسٹریلوی خاتون آرٹسٹ پر صدارتی امیدوار کے حامیوں کا بدترین تشدد،قتل کی دھمکیاں
ڈونلڈ ٹرمپ کی’ توہین ‘آسٹریلوی خاتون آرٹسٹ پر صدارتی امیدوار کے حامیوں کا بدترین تشدد،قتل کی دھمکیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی’ توہین ‘آسٹریلوی خاتون آرٹسٹ پر صدارتی امیدوار کے حامیوں کا بدترین تشدد،قتل کی دھمکیاں

13153321_1689481337973229_1379172230_n

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)’آزادی اظہار‘ کے علمبردار معاشرے میں خاتون آرٹسٹ کی ریپبلکن جماعت کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر بے باک تنقید کی وجہ سے اسے ایسا سلوک سہنا پڑا جو عموماً مغربی معاشرے میں سننے کو نہیں ملتا ۔ٹرمپ کے حامیوں نے اپنی ’شدت پسند ی‘کا ثبوت دیتے ہوئے خاتون آرٹسٹ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ ’توہین‘پر مار مار کر ادھ موا کر دیا۔

ڈیلی میل پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ایلما گوری نامی ایک خاتون آرٹسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کا الگ ہی انداز اپنایا اور ریپبلکن صدارتی امیدوار کی ایک برہنہ تصویر پینٹ کر ڈالی۔ایلما کی یہ پینٹنگ ٹرمپ کے حامیوں کو انتہائی ناگوار گزری اور انہوں نے ٹرمپ کی طرح لگی لپٹی کے بغیر ہی اپنا سخت رد عمل دیا اور آرٹسٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اگرچہ خاتون کا طیار کردہ یہ فن پارہ لندن آرٹ گیلری میں 19کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کا قرار پایاتاہم ٹرمپ کے حامیوںنے اس پر ا ٓرٹسٹ کو کسی قسم کی رعائت کا فیصلہ نہ دیتے ہوئے کیلی فورنیا میں خاتون کی رہائش گاہ کے باہر اس پر حملہ کیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے سپورٹر نے اس کے منہ پر گھونسے مارے اور وہ چلاتا رہا ’ٹرمپ2016‘ ۔خاتون نے تشدد کے بعد اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں جن کو دیکھ کر اس کی تکلیف کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top