Home / Uncategorized / ڈی جے ولی اینڈ سنز نے ڈی جے بٹ کو جعلی قرار دے دیا، پی ٹی آئی کے آئندہ جلسوں میں میوزک کی ذمہ داری ملنے کا دعویٰ

ڈی جے ولی اینڈ سنز نے ڈی جے بٹ کو جعلی قرار دے دیا، پی ٹی آئی کے آئندہ جلسوں میں میوزک کی ذمہ داری ملنے کا دعویٰ

13101070_1687890468132316_478427996_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک سے کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے تیسرا ڈی جے سامنے آگیا اور آتے ہی ڈی جے بٹ کو جعلی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پر لاہور میں یکم مئی کو ہونے والے پی ٹی آئی کے مجوزہ جلسے میں ڈی جے بٹ اور ڈی جے کامران شیخ کو چھوڑ کر ڈی جے ولی اینڈ سنز سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسوں میں پہلے میوزک چلانے کا کام ڈی جے بٹ کرتے تھے تاہم قیادت سے اختلافات کے بعد گزشتہ دنوں یوم تاسیس کے جلسے میں ڈی جے کامران کی خدمات حاصل کی گئیں جس کے بعد اگلا جلسہ ڈی جے ولی اینڈ سنز کو دے دیا گیا ہے۔
ڈی جے ولی اینڈ سنز کے ایک رکن ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 40 ڈی جے موجود ہیں اور ایک طویل عرصے سے یہی کام کررہے ہیں اور ہم ہی اصل ڈی جے ہیں جبکہ ڈی جے بٹ جعلی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کی قیادت سے معاملات طے پاگئے ہیں اور یکم مئی کے علاوہ آئندہ کے جلسوں میں بھی ہم ہی میوزک چلائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top