Home / Uncategorized / کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔غیر ملکی ویب سائٹ ’ڈیلی میل ‘نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ داعش نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں اب تک 65سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 130سے زائد افرادزخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔
سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب منوجان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر وکلا اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ خود کش حملے کے بعد ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔شہدا میں سینئر قانون دان اور میگاکرپشن کیس میں صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کے وکیل بازمحمد کاکڑ سمیت متعدد وکلا اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان بھی شامل ہیں۔ ایم ایس سول ہسپتال کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے نتیجے میں شہادتیں 65 ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کالعدم تنظیم آئی ایس آئی ایس کی حمایت کری دی ہے ۔حکومت پاکستان کی اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ہر بار داعش کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے تردیدکی گئی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top