Home / Uncategorized / کالکی کوچلن نے اپنے بیک وقت 4 لوگوں سے چلنے والے افیئرز کی خبروں کی تردید کردی
کالکی کوچلن نے اپنے بیک وقت 4 لوگوں سے چلنے والے افیئرز کی خبروں کی تردید کردی

کالکی کوچلن نے اپنے بیک وقت 4 لوگوں سے چلنے والے افیئرز کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کالکی کوچلن اپنی بے خوفی اور منہ پھٹ رویے کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں ۔ اتنی بے خوفی کے باوجود وہ اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ چھپا کر رکھتی ہیں لیکن افواہیں اڑانے والوں سے پھر بھی بچ نہیں پاتیں اور ان کے بارے میں مختلف افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ دنوں میڈیا پر کچھ خبریں گردش کر رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کالکی کوچلن کا بالی ووڈ سپر سٹار فرحان اختر کے ساتھ افیئر چل رہا ہے اور عنقریب دونوں شادی کرنے والے ہیں جبکہ کچھ خبریں آئی تھیں کہ کالکی کوچلن بالی ووڈ سٹار جم ساربھ کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہ رہی ہیں۔ شوبزنس کی دنیا میں اس طرح کی بے پر کی افواہیں اکثر ہی اڑتی رہتی ہیں اور کالکی کوچلن ان پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں تاہم انہوں نے اب کی بار خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وضاحت کرنا ضروری خیال کیا اور افواہیں اڑانے والوں کے منہ بند کردیے۔

کالکی کوچلن کا ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنے پیغام میں کہنا تھا ” اگر میڈیا پر گردش کرنے والی تمام افواہوں کو سچ مان لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک ہی وقت میں 2 مختلف مردوں کے ساتھ میرا چکر چل رہا ہے جبکہ میرا افیئر ایک خاتون کے ساتھ بھی ہے اور میں اپنے سابق شوہر کے ساتھ بھی تعلقات رکھ رہی ہوں “۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 2011 میں معروف ڈائریکٹر انوراگ کشف کے ساتھ شادی کی تھی تاہم ان کی 2013 میں ہی طلاق ہوگئی تھی ۔ علاوہ ازیں اداکارہ نے 2014 میں ایک فلم ” مارگریٹا ود اے سٹرا“ میں ساتھی اداکارہ سیانی گپتا کے ہمراہ ہم جنس پرست خاتون کا کردار ادا کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں حقیقی ہم جنس پرست ثابت کرنے کیلئے ان کا سیانی گپتا کے ساتھ تعلق جوڑتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top