Home / Uncategorized / کراچی میں بارش کے دوران حادثات، 15 افراد ہلاک
کراچی میں بارش کے دوران حادثات، 15 افراد ہلاک

کراچی میں بارش کے دوران حادثات، 15 افراد ہلاک

کراچی: شہر قائد میں میں جمعرات سے جاری بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایدھی فاﺅنڈیشن اور چھیپا کے عہدیداران کے مطابق 15 لاشوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

10 افراد کرنٹ لگنے، 3 چھتیں گرنے اور 2 ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں آج صبح تیز ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی سارا دن بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صبح سے ہونے والی تیز بارش کے باعث لانڈھی، ملیر، شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، لیاری، ناظم آباد اور بارش میں ڈوبی ہوئی کراچی کی ایک سڑک — فوٹو/ بشکریہ فیس بکفیڈرل بی ایریا کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک انتہائی سست رفتاری سے رواں دواں ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بارش کے بعد بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے زیادہ تر حصوں میں بجلی غائب ہوگئی، جسے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ کیا جاسکا۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک نے اعتراف کیا کہ صبح کی بارش کے دوران کلفٹن، ڈیفنس، لیاری اور گزری کے علاقوں میں پی ایم ٹیز متاثر ہوئے جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اس سے پہلے شہر میں بارش کے ساتھ ہی 6 گرڈ اسٹیشنز اور سیکڑوں فیڈرز نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا،جس سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کے-الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کے باعث ٹرپ ہونے والے چار سو فیڈرز میں سے ساڑھے تین سو فیڈرز بحال کردیئے گئے ہیں اور دیگر کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ڈان کے رابطہ کرنے پر کے-الیکٹرک کے نمائندے نے اس حوالے سے بتانے سے معذرت کرلی کہ پورے شہر میں بجلی کب تک بحال ہوجائے گی۔

دوسری جانب گھارو کے متاثرہ پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، بجلی کی آنکھ مچولی سے دھابیجی میں 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس سے شہر کو 20 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کا دورہ اور ناشتہ

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

شہر کے دورے کے دوران مراد علی شاہ نے صدر کے ایک ہوٹل میں چائے پراٹھے کا مزہ اٹھایا اور اس دوران کے الکٹرک کے حکام کو فون کرکے انھیں بجلی بحال کرنے کی ہدایات دیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top