Home / Uncategorized / کراچی میں بل بورڈز مافیہ کا راج ، سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے، کچھ مہینوں میں سینکڑوں درخت کاٹ دئیے
کراچی میں بل بورڈز مافیہ کا راج ، سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے، کچھ مہینوں میں سینکڑوں درخت کاٹ دئیے

کراچی میں بل بورڈز مافیہ کا راج ، سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے، کچھ مہینوں میں سینکڑوں درخت کاٹ دئیے

13180997_1690104301244266_1750116055_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں بل بورڈز مافیہ نے شہر کو بل بورڈز کاجنگل بنا دیا ہے ،ہر طرف بڑے چھوٹے عجیب و غریب بل بورڈز نظر آنے لگے ہیں ۔بل بورڈز مافیہ اس کام سے ماہانہ اربوں روپے کما رہی ہے اور اب اس مافیہ کی طاقت اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں بتا یا گیا ہے کہ بل بورڈز مافیہ نے سپریم کور ٹ کے گزشتہ احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے مزید بل بورڈز لگانے کے لیے سینکڑوں درختوں کو بھی کاٹ ڈالا ۔ آج سپریم کورٹ میںنے تیسری بار کراچی کی تمام شاہراہوں،فلائی اوورز اور گرین بیلٹ پر لگے سائن بورڈز15دنوں میں ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار کاکہنا تھا کہ کراچی بھاری بل بورڈز لگائے گئے ہیں جن کے گرنے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سائن بورڈ نہ ہٹانے والوں کے خلاف تو ہین عدالت کی کارروائی کریں گے ۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شہر میں درختوں کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے شہریوں سے رابطے کے لیے ہاٹ لائن قائم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینو ں میں شہید ملت روڈ اورراشد منہاس روڈسمیت دیگر علاقوں میں درختوں کی کٹائی کے واقعات پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل روڈ پر درخت کاٹ کر بل بورڈز لگانے والی ایڈ ورٹائزنگ ایجنسی کا پتہ چل گیا ہے ،ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ کراچ میں پہلے ہی درختوں کی تعداد بہت کم ہے جس سے گرمیوں کے موسم میں شہریوں کے لیے بہت مشکلات ہوتی ہیں ۔بل بورڈز مافیہ کی جانب سے درختوں کی کٹائی سر سبز و شاداب کراچی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top