Home / Uncategorized / کراچی میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت :سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 10افراد گرفتار
کراچی میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت :سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 10افراد گرفتار

کراچی میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت :سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 10افراد گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پاک فوج کے دو جوانو ں کی شہادت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں کریک ڈاون کر کے دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سیاسی جماعت کا عہدیدار اور کارکن بھی شامل ہیں جن کو لائنز ایریا سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جس وقت ملزمان نے واردات کی اس سے ایک گھنٹہ پہلے جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیئے گئے جو ملزمان کے فرار ہونے کے بعد چلا دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو معلوم تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے۔اس بنات پت بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کس نے یہ کیمرے بند کرائے۔کیمرے بند ہونے کی وجہ سے اب تفتیش کار جیو فینسنگ کے ذریعے مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں نامعلوم دہشتگردوں نے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top