Home / Uncategorized / کرس گیل نے اپنے مداحوں کو شاندار پیشکش کر دی
کرس گیل نے اپنے مداحوں کو شاندار پیشکش کر دی

کرس گیل نے اپنے مداحوں کو شاندار پیشکش کر دی

13090009_1687429784845051_1979925404_n

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرس گیل اپنے دیو قامت چھکوں کی بدولت تو مشہور ہیں ہی لیکن اس کیساتھ ساتھ ڈانس کے میدان میں بھی وہ کمال مہارت رکھتے ہیں جس کا مظاہرہ وہ سری لنکا کے ورلڈ ٹی 20 کا فائنل جیتنے اور پھر رواں برس بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 کے فائنل کے بعد کر چکے ہیں۔
کرس گیل کی ایک اور تازہ ترین ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی کرکٹر ڈوین براوو کے گانے ”چیمپئن“ پر تھرکتے نظر آ رہے ہیں جبکہ آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھی کھلاڑی ویرات کوہلی بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اس ویڈیو میں حال میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن بھی موجود ہیں تاہم وہ گٹار بجا کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ویسٹ انڈین سٹار بلے باز نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ انہیںلائیو شوز کیلئے بک کرنا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا پر براہ راست پیغام بھیجیں۔ یاد رہے کہ گیل کرکٹ کے ساتھ اپنی رنگین مزاجی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں،اسی وجہ سے وہ بعض تنازعات کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top