Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (15)

Home / Uncategorized / کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں بھارتی فوج کاکرنل گرفتار
کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں بھارتی فوج کاکرنل گرفتار

کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں بھارتی فوج کاکرنل گرفتار

13183104_1690341691220527_1245527045_n

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کے ایک کرنل کو کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حراست میں لئے گئے کرنل جسجیت سنگھ کا تعلق انڈین فوج کے آسام رائفلز سے ہے جن کے حکم پر ان کے دستے کے جوانوں نے تقریباً 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سونا ایزوال لنگ لیئی ہائی وے پر لوٹ لیا تھا اوروہاں سے فرار ہوگئے۔یہ سونا میانمار سے سمگلنگ کرکے لایا گیا تھا اور کرنل جسجیت سنگھ کو اس کے متعلق خفیہ معلومات تھیں۔
آسام رائفلز پر میزورم سے ملحق انڈیا اور میانمار کی سرحد کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ڈکیتی کایہ واقعہ گذشتہ سال 14 دسمبر کی رات کو ہوا تھا۔ایزوال میں تعینات ایک پولیس افسر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معاملہ ڈکیتی، مجرمانہ سازش، دھمکی اور بے ایمانی کا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top