Home / Uncategorized / کرپشن سکینڈل،جنرل راحیل شریف نے سیکریٹری دفاع کو کام سے روکدیا?نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ سامنے آگیا
کرپشن سکینڈل،جنرل راحیل شریف نے سیکریٹری دفاع کو کام سے روکدیا?نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ سامنے آگیا

کرپشن سکینڈل،جنرل راحیل شریف نے سیکریٹری دفاع کو کام سے روکدیا?نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ سامنے آگیا

13161999_1691032347818128_1802007569_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس نیوزنے نام لیے بغیر دعویٰ کیاہے کہ کرپشن سکینڈل پر فوجی افسران کو فارغ کیے جانے کے بعدمتعلقہ اعلیٰ ترین شخصیت  نے سیکریٹری دفاع کو بھی کام سے روکنے کی ہدایت کردی ہے تاہم واضح طورپر جنرل راحیل شریف کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے امکان ظاہر کیاہے کہ اگلے سیکریٹری دفاع ضمیر حسین شاہ ہوسکتے ہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’خبردار‘میں گفتگوکرتے ہوئے ’نجومی بابا‘ نے بتایاکہ’ ملک کی انتہائی اہم شخصیت نے ایک محکمے کے سیکرٹری کو فارغ کرنے کا کہہ دیا ہے ، یہ بھی اسی ٹی 20کا حصہ ہے جس کے تحت گزشتہ ہفتوں فوج نے اپنے بندے نکالے تھے ‘۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ’ سیکریٹری دفاع کے بارے میں ایک ہی بندہ کہہ سکتاہے اور کسی کی مجال ہے کہ اس ہدایت پر عمل درآمد نہ ہو، یہ سیکریٹری دفاع اس وقت بلوچستان میں ایک بڑے عہدے پر فائز تھے جب ساری وارداتیں ڈالی جارہی تھیں‘۔
میزبان آفتاب اقبال کے نئے سیکریٹری دفاع سے متعلق سوال کے جواب میں بتایاگیاکہ جنرل ضمیرحسن شاہ کے امکانات زیادہ ہیں ۔اس مخبری کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس اسے جنرل راحیل شریف سے جوڑرہی ہیں تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی

Comments are closed.

Scroll To Top