Home / Uncategorized / کرکٹر زفٹنس کیمپ، ٹرینر کے رویے سے ناخوش کھلاڑیوں نے پی سی بی کو شکایت کردی
کرکٹر زفٹنس کیمپ، ٹرینر کے رویے سے ناخوش کھلاڑیوں نے پی سی بی کو شکایت کردی

کرکٹر زفٹنس کیمپ، ٹرینر کے رویے سے ناخوش کھلاڑیوں نے پی سی بی کو شکایت کردی

13162468_1691351207786242_1112252703_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ میں اختلافات پیدا ہوگئے اور کچھ کھلاڑیوں نے ٹرینر کے جانبدارانہ رویے سے تنگ آکر پی سی بی کو فٹنس ٹیسٹ لینے والی ٹیم کی شکایت کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی کی جانب سے نیشنل اکیڈمی میں فٹنس کیمپ لگایا گیا ہے جو 12 مئی تک جاری رہے گا۔ فٹنس کیمپ کے دوران کئی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ لینے والی ٹیم اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے رویے سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں ۔
ناخوش کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ لینے والی ٹیم اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ باولر وہاب ریاض اور قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت چند کھلاڑیوں سے نرمی برتی جارہی ہے جبکہ دیگرکھلاڑیوں سے سختی سے پیش آیا جارہا ہے اور سخت گرمی میں سخت ٹریننگ کرائی جارہی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top