Home / Uncategorized / کرکٹ بورڈ میں بے جا مداخلت،سیٹھی سے ہنگامی ملاقات، شہریار خان کے مستعفی ہونے کا امکان
کرکٹ بورڈ میں بے جا مداخلت،سیٹھی سے ہنگامی ملاقات، شہریار خان کے مستعفی ہونے کا امکان

کرکٹ بورڈ میں بے جا مداخلت،سیٹھی سے ہنگامی ملاقات، شہریار خان کے مستعفی ہونے کا امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی اور شہریار خان کی ہنگامی ملاقات ہوئی ہے جس میں حالیہ معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کرکٹ بورڈ میں بے جا مداخلت پر انتہائی مایوس ہوں اور اس وجہ سے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم انہیں منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات چیئرمین کو بھجوا دی ہے اور آج 4 بجے ایک دھماکے دار پریس کانفرنس کئے جانے کا امکان ہے جس میں شہریار خان اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top