Home / Uncategorized / کلبھوشن کیس:پاکستان کو عالمی عدالت میں جمع کرایا گیا بھارتی میموریل موصول

کلبھوشن کیس:پاکستان کو عالمی عدالت میں جمع کرایا گیا بھارتی میموریل موصول

اسلام آباد: پاکستان کو جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جمع کرایا گیا میموریل (تحریری بیان) موصول ہوگیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی سربراہی میں وکلا اور ماہرین کی ٹیم بھارتی میموریل کا جائزہ لے رہی ہے۔

پاکستان اپنا جواب کلبھوشن کی جانب سے کیے گئے اعتراف کی روشنی میں تیار کرے گا اور جلد عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں پاکستانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top