Home / National / کوئٹہ: سول ہسپتال میں دھماکا، 30 افراد ہلاک
کوئٹہ: سول ہسپتال میں دھماکا، 30 افراد ہلاک

کوئٹہ: سول ہسپتال میں دھماکا، 30 افراد ہلاک

  • کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
  • ڈان نیوز کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال کاسی کی میت سول ہسپتال لائی گئی تھی۔
  • ایک زخمی وکیل کو طبی امداد دی جارہی ہے—۔ڈان نیوز
    ایک زخمی وکیل کو طبی امداد دی جارہی ہے—۔ڈان نیوز
  • سول ہسپتال میں وکلاء کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھی کہ اس دوران ہسپتال کے شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
  • ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد وکلاء کی ہے جبکہ نجی نیوز چینل آج ٹی وی کے کیمرہ مین بھی واقعے میں ہلاک ہوئے۔

  • اب تک کی اطلاعات کے مطابق
  • کوئٹہ بار کونسل کے صدر بلال کاسی فائرنگ سے قتل ہوئے
  • ان کی میت، سول ہسپتال لائی گئی، جہاں زوردار دھماکا ہوا
  • دھماکے سے 30 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے
  • ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد وکلاء کی ہے

  • وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے دھماکے میں 25 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
  • انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پر کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
  • واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی—۔ڈان نیوز
    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی—۔ڈان نیوز
  • زیادہ زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ کم زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال میں ہی طبی امداد دی جارہی ہے۔
  • ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق نے ڈان نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ غالب امکان یہی ہے کہ دھماکا خودکش تھا، تاہم اس کی تصدیق سیکیورٹی فورسز ہی کریں گی۔
  • واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔
  • سپریم کورٹ بار کا سوگ کا اعلان
  • بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال کاسی کی ہلاکت اور بعدازاں سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد سپریم کورٹ بار نے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کردیا۔
  • وزیراعظم کی شدید مذمت
  • وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
  • وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دے کر بلوچستان میں امن قائم کیا ہے، کسی کو بھی صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top