Home / Uncategorized / کوئی جرنیل احتساب نہیں کر سکتا: مخدوم جاوید ہاشمی
کوئی جرنیل احتساب نہیں کر سکتا: مخدوم جاوید ہاشمی

کوئی جرنیل احتساب نہیں کر سکتا: مخدوم جاوید ہاشمی

13059299_1684942158427147_2060795266_n

ملتان(ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف سمیت کوئی بھی جرنیل احتساب نہیں کر سکتا اور نہ ہی ملک میں کوئی مارشل لاءنافذ کر سکتا ہے۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔ سیاستدانوں اور منتخب ارکان کو آئین پر عمل کرنا ہوگا۔ جنوبی پنجاب سمیت جتنے زیادہ صوبے بنیں گے‘ مسائل اتنی ہی جلدی حل ہو ںگے۔ وہ مسلم لیگ کے رہنمااللہ نواز درانی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ افسوسناک امریہ ہے کہ کسی بھی دور میں آئین پر عمل در آمد نہیں کیا گیا ۔ نواز شریف کی اگرچہ خواہش رہی ہے کہ وہ آئین پر عمل کریں ۔ اگرآج بھی آئین پر عمل در آمد شروع ہو جائے تو خوف کے سائے ختم ہو سکتے ہیں ۔ چھوٹو گینگ کامعاملہ ایک ایس ایچ او اور ایک کانسٹیبل حل کر سکتے تھے لیکن اسے بلاوجہ آگے بڑھایا گیا۔ جنرل راحیل شریف کو وطن سے محبت ہے ‘ وہ ہر مشکل گھڑی میں ایک سپاہی کی طرح کام کرتے ہیں لیکن اگر انہیں حکومت دے دی جائے تو یہ ان کے بس کی بات نہیں۔ سیاستدان اپنی اہمیت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ حالات خراب دکھائی دیتے ہیں۔ ایوب خان، یحییٰ خان ، ضیاءالحق اور پرویز مشرف احتساب کی بات کرتے رہے لیکن وہ احتساب نہیں کرسکے‘ اب بھی فوج احتساب نہیں کر سکے گی اور نہ ہی مارشل لاءلگا سکے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top