Home / Uncategorized / ’کچھ شرم کرو‘ مصر کا شاہ سلمان کیلئے ایسا تحفہ کہ مصری عوام اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، شرم دلانے لگے
’کچھ شرم کرو‘ مصر کا شاہ سلمان کیلئے ایسا تحفہ کہ مصری عوام اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، شرم دلانے لگے

’کچھ شرم کرو‘ مصر کا شاہ سلمان کیلئے ایسا تحفہ کہ مصری عوام اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، شرم دلانے لگے

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ مصر نے آبنائے تیران میں واقع اپنے دو جزیرے سعودی عرب کے حوالے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور مصرکے صدر عبدالفتح السیسی کی باہم ملاقات میں طے پایا تھا۔ مگر مصری شہریوں کی طرف سے اس معاہدے پر انتہائی شدید رد عمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے اور لوگ اپنی حکومت کوشرم دلا رہے ہیں کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہے۔ویب سائٹ البوابہ(Albawaba) کی رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معاہدہ مصر کے ایوان نمائندگان سے منظور نہیں ہوا اور ایسے میں مصری شہریوں کا شدید ردعمل اس کی منظوری پر اثرانداز ہونے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف کامیڈین ڈاکٹر باسم یوسف(Dr. Bassem Youssef) نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر حکومت کے اس معاہدے پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ”اے باشا! قریب آﺅ، قریب آﺅ۔ ایک جزیرہ تمہیں 1ارب ڈالر میں ملے گا اور ایک اہرام مصر 2ارب ڈالر میں، اور ساتھ 2مجسمے مفت ملیں گے۔“واضح رہے کہ ”باشا“ کا لفظ مصر میں دکاندار اپنے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔مسمار نامی ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ”یہ خاص پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔ جو کوئی ہم سے اسکندریہ خریدے گا اسے ساتھ میں مونوفیا(Monufia) مفت دیا جائے گا۔“اسکندریہ اور مونوفیا مصر کے دو بڑے اضلاع کے نام ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top