Home / Uncategorized / کیا آپ کو ان کمپنیوں کے ’لوگوز‘ میں چھپے خفیہ مطلب معلوم ہیں؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
کیا آپ کو ان کمپنیوں کے ’لوگوز‘ میں چھپے خفیہ مطلب معلوم ہیں؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کیا آپ کو ان کمپنیوں کے ’لوگوز‘ میں چھپے خفیہ مطلب معلوم ہیں؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا میں کی لوگوز دیکھیں ہوں گے جو دیکھنے میں عام سے لگتے ہیں لیکن ان کے اندر خفیہ مطلب چھپے ہوئے ہیں،آئیے آپ کو بھی ان سے آگاہ کرتے ہیں۔
FedEx
یہ لوگو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا ،اپنی ڈیزائنگ کی وجہ سے اس لوگوکو دنیا بھر میں 40سے زائد ایواڈز مل چکے ہیں۔اس لوگومیںEاورxکے درمیان ایک ایرو (تیر)چھپا ہوا ہے جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ لاجسٹک کمپنی کی رفتار ،سمت اور باقاعدگی بہترین ہے۔

Sony Vaio
یہ لوگودو حصوں پر مشتمل ہے جس میں پہلاحصہ V اورAہے جو کہ اینالوگ اور IاورOڈیجیٹل کی جانب اشارہ ہے۔جب انہیں ملا کر پڑھا جائے تو یہ Vaioبن جاتا ہے۔اس میں اینالوگ سے ڈیجیٹل کی تاریخ چھپی ہوئی ہے۔

Amazon
اس لوگو میں Aسے Zکے نیچے ایک ایرو لگا ہوا ہے جو مسکراہٹ کی جانب اشارہ ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمارے صارفین خوش ہیں۔ساتھ ہیAسےZسے مراد یہ بھی ہے کہ ہمارے پاس صارفین کے لئے ہر چیز موجود ہے۔

Spartan golf
گولف کی مصنوعات کی اس کمپنی نے اپنے لوگو کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ سپارٹنز کا ہیلمٹ نظر آئے اور ساتھ ہی گالف کی سٹک کی طاقت بھی سامنے آسکے۔

Toblerone
اس لوگومیں آپ کو صرف Matterhornکی پہاڑی نظر آتی ہے جو کہ سوئزرلینڈ میں واقع ہے اور یہ کمپنی کی جائے پیدائش ہے لیکن اگر اسے غور سے دیکھیں تو آپ کو اس میں ایک ریچھ بھی نظر آئے گا جو کہ سوئزرلینڈ کے شہر برن کا ’کوٹ آف آرمز‘ہے۔

Elefont
دیکھنے میں آپ کو یہ eلگے گا لیکن اگر بغور مشاہدہ کریں اور سفید جگہ کو دیکھیں تو آپ کو ہاتھی کی سونڈھ نظر آئے گی۔

Toyota
یہ لوگو انتہائی دلچسپ ہے کیونکہ اس میں کمپنی کا پورا نام چھپا ہوا ہے۔زیر نظرتصویر دیکھیں تو اس لوگو میں آپ کوToyotaکے تمام الفاظ ملیں گے۔

Picasa
یہ وہ سافٹ ویئر ہے جہاں آپ اپنی تمام تصاویر رکھ سکتے ہیں۔اس لوگومیں آپ کو کیمرے کا شٹر نظر آرہا ہوگا جبکہ سفید والی جگہ پر آپ کو گھر کا نشان نظر آرہا ہوگا۔یہ لوگوPiاور Casaکا مجموعہ ہے ،casaہسپانوی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب گھر ہے۔

Wikipedia
اس لوگو میں مختلف زبانوں میںWکو لکھا گیا ہے۔اردو یا عربی میں دیکھیں تو آپ کو’و‘نظر آرہا ہوگا اور ایسا ہی انگریزی ،چینی،جاپانی اور ہندی میں بھی کیا گیا ہے۔اوپر غائب الفاظ کا مطلب اس جانب اشارہ ہے کہ ابھی یہ پراجیکٹ نامکمل ہے اور ابھی مزید زبانوں کی گنجائش ہے۔

Cisco
اس لوگو کو دیکھیں تو آپ کو لگے گا کہ یہ ڈیجیٹل سگنلز ہیں لیکن اصل میں یہ امریکی شہر سان فرانسسکو کا مشہور’گولڈ گیٹ بریج‘ ہے جہاں اس کمپنی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top