Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (5)

Home / Uncategorized / کیا مفتی عبدالقوی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں؟ ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ دیکھ کر نعیم الحق شرم سے پانی پانی ہو جائیں
کیا مفتی عبدالقوی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں؟ ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ دیکھ کر نعیم الحق شرم سے پانی پانی ہو جائیں

کیا مفتی عبدالقوی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں؟ ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ دیکھ کر نعیم الحق شرم سے پانی پانی ہو جائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چاند سے پہلے ”چاند“ دیکھ کر شدید تنقید کا نشانہ بننے والے مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی سیلفیاں جب سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلیں تو تحریک انصاف نے بھی مفتی عبدالقوی کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان کر دیا لیکن معروف صحافی طلعت حسین نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے اور بتایا ہے کہ مفتی عبدالقوی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا اور عمران خان نے اس کا خیرمقدم کیا تھا۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ”میں علماءو مشائخ کی مشاورت سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور تحریک انصاف کی جانب سے علماءمشائخ کی طرف ایک پل کا کردار ادا کروں گا“۔ اس موقع پر عمران خان بھی وہاں موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ ”ہم آپ سے رائے لیتے ریں گے، میرے جیسے لوگ جو اسلامی سکالر نہیں ہیں وہ آپ سے مختلف معاملات پر مشاورت کرتے رہیں گے“۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی سیلفیاں منظرعام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے باقاعدہ طور پر یہ کہا تھا کہ مفتی عبدالقوی کا ان کی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top