Home / Uncategorized / کے الیکٹرک نے شہری کو دو ارب سے زائد کا بل بھیج دیا، ادا نہ کرنے پر 17کروڑ جرمانہ بھی دینا ہوگا
کے الیکٹرک نے شہری کو دو ارب سے زائد کا بل بھیج دیا، ادا نہ کرنے پر 17کروڑ جرمانہ بھی دینا ہوگا

کے الیکٹرک نے شہری کو دو ارب سے زائد کا بل بھیج دیا، ادا نہ کرنے پر 17کروڑ جرمانہ بھی دینا ہوگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی الیکٹرک کمپنی نے فیڈرل بی ایریا کے محمد آصف  کو ایک ماہ کا دو ارب روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جس نے ہر شخص کو ہنسنے پر مجبور کردیا جبکہ صارف پریشان رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل پر لکھا ہے کہ اگر بل مقررہ تاریخ پر جمع نہ کرایا گیا تو 17کروڑ جرمانہ بھی دینا ہوگا۔ اس صارف نے کے الیکٹرک کو اپنا بجلی کا میٹر درست کرنے کی درخواست دی تھی۔صارف جب دو ارب اٹھارہ کروڑ سے زائد کا بل لے کر کے الیکٹرک کے دفتر گیا تو کسی بھی اہلکار نے اس کی مدد کرنے سے انکار کر دیا اور کسی کوتاہی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر یکمشت تمام رقم ادا نہ کرسکیں تو تین برابراقساط میں جمع کرالیں جس کے بعد یہ صارف بل لے کر میڈیا دفاتر میں پہنچ گیا۔میڈیا میں خبر شائع ہونے پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ بل کمپیوٹر میں ٹائپنگ کے دوران غلطی سے بھیجا گیا اس کو درست کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top