Home / Uncategorized / گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے کیو ایم کے ساﺅتھ افریقہ اور دبئی میں نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے کیو ایم کے ساﺅتھ افریقہ اور دبئی میں نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے کیو ایم کے ساﺅتھ افریقہ اور دبئی میں نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

13084317_1686327628288600_1613923998_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں جس کے بعد مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ دوران تفتیش انکشاف کیا کہ متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تین دھڑوں میں تقسیم ہیں جنہیں اے، بی اور سی کا نام دیا گیا تھا۔ کاشف ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اسے اورنگی ٹاﺅن میں لسانی فسادات کا ٹاسک ملا جبکہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔
کاشف ڈیویڈ نے ایم کیو ایم کا ساﺅتھ افریقہ اور دبئی میں موجود نیٹ ورک بھی بے نقاب کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ قمر ٹیڈی ساﺅتھ افریقہ سے ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کو دیکھتا ہے جبکہ وہ دبئی میں بھی پاکستانی تاجروں سے بھتہ وصولی کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق کاشف ڈیویڈ کے انکشافات کے بعد اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top