Home / Uncategorized / گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ ، چینی شہری سمیت تین افرادزخمی
گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ ، چینی شہری سمیت تین افرادزخمی

گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ ، چینی شہری سمیت تین افرادزخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن حدید کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چینی شہری سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے بھی دھماکے کی تصدیق کردی ہے اور جائے دھماکہ سے ایک پمفلٹ بھی برآمد ہواہے ۔
ایس ایس پی ملیر راﺅانوارکے مطابق سٹیل ٹاﺅن میں قائداعظم پارک کے علاقے میں غیرملکیوں کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکہ خیز مواد نیشنل ہائی وے کے قریب گرین بیلٹ پر رکھاگیاتھا، دھماکے کا نشانہ چینی شہری تھا۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں ایک چینی باشندہ اور ڈرائیورسوارتھاجبکہ قریب سے قوم پرست تنظیم کا پمفلٹ بھی ملاہے جس میں سندھ کے قدرتی وسائل پر بیرونی تسلط کی مذمت کی گئی ۔ زخمی ہونیوالے چینی شہری فنچی اور ان کے 25سالہ ڈرائیورطارق عزیز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top