Home / Uncategorized / گلگت بلتستان میں فائبر آپٹیکل منصوبے کا افتتاح، تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کی سہولت حاصل ہوگی: وزیر اعظم نواز شریف
گلگت بلتستان میں فائبر آپٹیکل منصوبے کا افتتاح، تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کی سہولت حاصل ہوگی: وزیر اعظم نواز شریف

گلگت بلتستان میں فائبر آپٹیکل منصوبے کا افتتاح، تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کی سہولت حاصل ہوگی: وزیر اعظم نواز شریف

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فائبر آپٹیکل منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی رابطے کیلئے اساسی اہمیت کا حامل ہے اس سے گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر علاقوں کے ہم پلہ تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کی سہولت حاصل ہوگی۔
گلگت بلتستان میں اقتصادی راہداری کے تحت فائبر آپٹیکل منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ایک اور اہم سنگ میل عبور کررہے ہیں آنے والے دور میں یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ان کامیابیوں کے پس منظر میں میجر جنرل عامر باجوہ کی محنت کا بہت ہاتھ ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اس کے علاوہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان بھی مبارکباد کی مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او ) کا شمار ملک کے قابل فخر اداروں میں ہوتا ہے جس کے بہادر جوانوں کی انتھک محنت کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا ہے ۔ ایس سی او کیلئے ٹریننگ کے ادارے کے قیام اور ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top