Home / Uncategorized / گوجرانوالہ میں کرکٹ گراﺅنڈ کو پارک میں بدلنے کے فیصلے کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج
گوجرانوالہ میں کرکٹ گراﺅنڈ کو پارک میں بدلنے کے فیصلے کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج

گوجرانوالہ میں کرکٹ گراﺅنڈ کو پارک میں بدلنے کے فیصلے کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلوانوں کے شہر میں کرکٹ گراﺅنڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کے خلاف کھلاڑیوں نے ڈی سی او دفتر کے سامنے انوکھے طریقے سے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک ہی کرکٹ گراﺅنڈ موجود ہے اور اسے بھی پارک میں تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقامی کھلاڑیوں نے احتجاجاً ڈی سی او کے دفتر کے باہر کرکٹ کھیلی۔ کھلاڑیوں نے دفتر کے باہر سڑک بلاک کر کے وکٹیں لگائیں اور کرکٹ کھیلنا شروع کر دی جس کے بعد وکٹیں اور بلے اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ پورے شہر میں صرف ایک ہی کرکٹ گراﺅنڈ ہے اور اسے بھی پارک میں تبدیل کیا جا رہا ہے اب وہ کہاں جا کر کرکٹ کھیلیں گے۔
مظاہرین نے پنجاب حکومت نے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جو میدان کرکٹ کیلئے رہ گیا ہے اسے چھینا مت جائے اور نوجوانوں کو ایک صحت مند تفریح سے محروم نہ کیا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top