Home / Uncategorized / گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی طبعیت ناساز ہو گئی ، ہسپتال منتقل
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی طبعیت ناساز ہو گئی ، ہسپتال منتقل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی طبعیت ناساز ہو گئی ، ہسپتال منتقل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

چینل 24کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی طبعیت اچانک ناساز ہو گئی اور سینے میں درد محسوس ہونے پر انہیں  ادارہ برائے امراض قلب  منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انکا ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عشرت العباد گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایک پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال لایا گیا ہے جہاں جمعہ کا وقفے ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر موجود نہیں تھے تاہم انتظامیہ نے فوراُُ ڈاکٹروں کو طلب کر لیا ہے اور گورنر سندھ کا معائنہ کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے انکے ٹیسٹ بھی لیے ہیں اور ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد اب انکی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top