Home / Uncategorized / گھوڑے پر چیختی چلاتی پشتون گلوکارہ کی ویڈیو کا معمہ حل،ویڈیو لیک کرکے جگ ہنسائی کروانے والے کا پتا چل گیا
گھوڑے پر چیختی چلاتی پشتون گلوکارہ کی ویڈیو کا معمہ حل،ویڈیو لیک کرکے جگ ہنسائی کروانے والے کا پتا چل گیا

گھوڑے پر چیختی چلاتی پشتون گلوکارہ کی ویڈیو کا معمہ حل،ویڈیو لیک کرکے جگ ہنسائی کروانے والے کا پتا چل گیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو گزشتہ دنوں پشتو گلوکارہ کی گھوڑے پر بیٹھ کر گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو تویاد ہی ہوگی جس میں خاتون پہلے خوف کے مارے چیخ رہی ہوتی ہے اور پھر گانا بجتے ہی اداکاری شروع کردیتی ہے ، لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ یہ ویڈیو کس نے انٹرنیٹ پر ڈالی اور گلوکارہ کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بنا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پشتو ن گلوکارہ کشمالہ گل نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھادیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں گھوڑے پر بیٹھنے کیلئے رضامند نہیں تھی کیونکہ مجھے ڈر لگتا ہے لیکن میرے عملے کے افراد نے بہت زیادہ اصرار کرکے مجھے گھوڑے پر بٹھادیا۔

انہوں نے کہا کہ گھوڑے پر بیٹھنے کے بعد مجھے بہت ڈر لگ رہا تھا جس کی وجہ سے میں چیخیں مار رہی تھی اور جب انسان پر خوف طاری ہوتا ہے تو وہ امی کو ہی یاد کرتا ہے ۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ کیمرا آن ہے لیکن میری ساری ویڈیو ریکارڈ ہوگئی ۔ میں نے جب بعد میں یہ ویڈیو کلپ دیکھا تو مجھے ہنسی آئی اور میں نے سوچا کہ لوگوں کو بھی خوشی ملنی چاہیے اور یہی سوچ کر خود ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

Comments are closed.

Scroll To Top