Home / Uncategorized / ہالی وو ڈاداکار اینٹون یلچن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہوگئے
ہالی وو ڈاداکار اینٹون یلچن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہوگئے

ہالی وو ڈاداکار اینٹون یلچن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہوگئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار اینٹون یلچن اپنی ہی کار کے نیچے آکر ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’سٹار ٹریک‘ میں چیکوو کا کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ کے روسی نژاد اداکار اینٹون یلچِن اپنی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
لاس اینجلس پولیس کے مطابق انکے گھر میں گاڑی ایک ڈھلان پر پیچھے کی جانب چلتے ہوئے انھیں ساتھ گھسیٹ کر لے گئی اور حفاظتی باڑ اور اینٹوں سے بنے پوسٹ باکس سے جا ٹکرائی جس سے وہ بھی کچلے گئے۔بی بی سی کے مطابق وہ اتوار کو دن ایک بجے انتقال کر گئے اور ان کے انتقال کی خبر اتوار کو ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی رہی۔
27 سالہ یلچِن نے دیگر فلموں میں بھی کام کیا جن میں لائیک کریزی اور گرین ر±وم شامل ہیں۔
یلچِن نے سنہ 2009 میں ’سٹار ٹریک‘ جبکہ سنہ 2013 میں ’سٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس‘ میں پاویل چیکوو کا کردار بھی ادا کیا۔اسی کردار کے ساتھ ان کی تیسری فلم ’سٹار ٹریک بی یونڈ‘ آئندہ ماہ ریلز ہونی ہے۔
پولیس کے مطابق وہ اپنے دوستوں سے ملنے جانے والے تھے اور جب وہ وہاں نہیں پہنچے تو دوست ان کے ہاں چلے آئے اور انھیں وہاں مردہ حالت میں پایا۔ان کے خاندان نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ذاتیات کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top