Home / Uncategorized / ہروقت ایک دوسرے سے لڑنے والے پاکستانی اور بھارتی شہری دبئی میں ایک ایسے کام کیلئے اکٹھے ہو گئے کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا
ہروقت ایک دوسرے سے لڑنے والے پاکستانی اور بھارتی شہری دبئی میں ایک ایسے کام کیلئے اکٹھے ہو گئے کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

ہروقت ایک دوسرے سے لڑنے والے پاکستانی اور بھارتی شہری دبئی میں ایک ایسے کام کیلئے اکٹھے ہو گئے کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی اور بھارتی شہریوں کے درمیا ن بیرون ملک جا کر بھی کشیدگی برقرار رہتی ہے لیکن جب ہزاروں لیپ ٹاپ چرانے کا موقع ملا تو متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی اور بھارتی شہری نے فوراً اتحاد کر لیا۔
گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال مئی میں پیش آیا جب ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شخص نے ایک نیپالی کو ساتھ ملا کر جبل علی پورٹ سے3317 لیپ ٹاپ چوری کر لئے۔ پولیس کے مطابق پاکستانی شخص نے ایک پرائیویٹ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ویئر ہاﺅس پر تعینات نیپالی گارڈ کو 1500 درہم کی رشوت دے کر اپنے ساتھ ملایا اور اپنے 9 پاکستانی ساتھیوں کوساتھ لے جا کر کمپنی کے ویئر ہاﺅس سے3317 لیپ ٹاپ دوٹرکوں میں بھر کر لے گیا۔
بھارتی ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک بزنس مین ہے اور چرائے گئے لیپ ٹاپس میں سے 1100 اس کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں۔ چوری کی منصوبہ بندی کرنے والے مرکزی پاکستانی ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے، جبکہ باقی افراد نے الزامات کی تردید کی ہے ۔ دبئی کی عدالت میں اس مقدمے کی کارروائی جاری ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top