Home / Uncategorized / ہروقت مصروفیت، تھکاوٹ کے سوال پرآرمی چیف نے ایسی تصاویر نکال کردکھادیں کہ کوئی بھی افسردہ ہوجائے
ہروقت مصروفیت، تھکاوٹ کے سوال پرآرمی چیف نے ایسی تصاویر نکال کردکھادیں کہ کوئی بھی افسردہ ہوجائے

ہروقت مصروفیت، تھکاوٹ کے سوال پرآرمی چیف نے ایسی تصاویر نکال کردکھادیں کہ کوئی بھی افسردہ ہوجائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف پاکستان کے چند مقبول رہنماﺅں میں سے ایک ہیں اور وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں ، دہشتگردی کیخلاف اقدامات کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں ، جنرل راحیل شریف کے دوست نے تھکاوٹ سے متعلق سوال کیا تواُنہوں نے آرمی پبلک سکول کے شہداءکی تصاویردکھادیں اور کہاکہ جب تھک جاتاہوں تو یہ تصاویر دیکھ لیتا ہوں جس سے ایک مرتبہ پھر ہمت آجاتی ہے ۔
اے آروائے نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکر سمیع ابراہیم نے بتایاکہ ”آرمی چیف اپنے دفتر میں موجود تھے جب ان کے ایک دوست نے سوال کیا کہ آپ ہروقت دورے کرتے رہتے ہیں ، اتنے مصروف ہیں ، کبھی تھکتے نہیں ؟ اس پر آرمی چیف نے اپنے ٹیبل کی دراز کھولی اور اس میں سے چند تصاویر نکال کر رکھیں ، وہ تصاویر آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں کی تھیں جنہیں دیکھ کر وہ ہمت لیتے ہیں‘ ہم ناامید نہیں کیونکہ جوشخص تصاویر دیکھ کر اپنی تھکاوٹ دورکرسکتاہے ، اگر کرپشن او ربدعنوانی ہے تو بہت ساری آنکھیں یہ بھی ضرور دیکھ رہی ہیں ‘۔

Comments are closed.

Scroll To Top