Home / Uncategorized / ہماری ایٹمی طاقت نے بھارت کو بے بس کردیا، پاکستان 5 منٹ میں دلی کو نشانہ بناسکتا ہے : ڈاکٹر عبدالقدیر خان
ہماری ایٹمی طاقت نے بھارت کو بے بس کردیا، پاکستان 5 منٹ میں دلی کو نشانہ بناسکتا ہے : ڈاکٹر عبدالقدیر خان

ہماری ایٹمی طاقت نے بھارت کو بے بس کردیا، پاکستان 5 منٹ میں دلی کو نشانہ بناسکتا ہے : ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت کی وجہ سے پاکستان سے دس گنا بڑا دشمن بھارت بے بس ہوگیا ہے اور ہم 5 منٹ میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں یومِ تکبیر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا کہ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے میں دہشت گردی ، بے روزگاری اور مہنگائی کا بہت عمل دخل ہے ۔ خدا کا بہت بڑاکرم ہے کہ جس ملک میں موٹر سائیکل سمیت ہر چیز ہی باہر سے بن کر آتی ہو وہاں ہم نے ایٹم بم بنالیا۔ ہماری ایٹمی طاقت نے اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو بے بس کردیا ہے، پاکستان 5 منٹ کے اندر کہوٹہ سے نئی دلی کو نشانہ بنانے کے قابل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے پیچھے ا±ن بہترین سائنسدانوں کی سالوں کی محنت کارفرما ہے جنہوں نے خلوصِ نیت سے پاکستان کو یہ صلاحیت فراہم کی۔ پاکستان 1984 میں ہی ایٹمی دھماکے کرنے کے قابل ہوگیا تھا تاہم جنرل ضیا الحق نے یہ کہہ کر روک دیا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغان جنگ کی امداد ملنا بند ہو جائے گی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سائنسی ترقی کے میدان میں ایسے اعلیٰ دماغ اور وسائل رکھتا ہے کہ اگر انہیں استعمال میں لایا جائے تو ہم پانچ سال میں ملائشیا اور ترکی جیسے ممالک سے آگے نکل سکتے ہیں لیکن ہمارے ہاں منصوبوں کی ترجیحات قومی ضروریات کے مطابق نہیں رکھی جاتیں ،جس کی وجہ سے ملک مسلسل افراتفری کا شکارچلا آرہا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top