Home / Uncategorized / ہم جنس پرست امریکی کلب پر حملہ ، افغان نژاد قاتل کی تصاویر سامنے آگئیں ‎
ہم جنس پرست امریکی کلب پر حملہ ، افغان نژاد قاتل کی تصاویر سامنے آگئیں ‎

ہم جنس پرست امریکی کلب پر حملہ ، افغان نژاد قاتل کی تصاویر سامنے آگئیں ‎

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں حملے کے افغان نژاد ملزم کی تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔ 

العربیہ کے مطابق امریکی ٹی وی  ’این بی سی‘ نے اورلینڈو حملے کو  دوسرا ’نائن الیون‘ قرار دیا جبکہ العربیہ نے ہی مائی سپیس نامی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سے لے کرحملہ آور کی تصاویر جاری کردیں۔

عمر متین کے والد کے مطابق اسے ہم جنس پرستوں سے شدید نفرت تھی۔عمرمتین کے والد میر صدیق  کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جو کچھ کیا ،اس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ میر صدیق کے مطابق عمر متیننے کوئی ایک ماہ قبل میامی شہر میں دو ہم جنس پرستوں کو باہم بوس و کنار کرتے دیکھا تو وہ آگ بگولا ہوگیا تھا،ہمیں یہ تو معلوم تھا کہ اسے ہم جنس پرستی کا عمل سخت ناگوار ہے مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے اس پر کوئی انتہائی رد عمل ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

میر صدیق نے بیٹے کے ہاتھوں گے کے قتل عام پر معافی مانگی ہے  تاہم اس کے والد کو بیٹے کی ہلاکت پر کوئی دکھ نہیں۔

امریکی میڈیا نے مبینہ طورپر عمر ایس متین نامی افغان نژاد حملہ آورکے زیراستعمال اسلحہ بھی دکھایا  ہے۔ اس نے نائیٹ کلب میں داخل ہونے کے بعد یرغمالیوں کو AR-15 نامی رائفل اور ایک پستول سے اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ اس کا اسلحہ اور ’وان‘ ماڈل کی کار اب پولیس کے قبضے میں ہیں۔

اورلینڈو کے پولیس چیف John Mina نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نائیٹ کلب حملے میں زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس چیف نے حملہ آور کی شناخت عمر میر صدیق متین کے نام سے کی ہے جبکہ فلوریڈا کے گورنر Rick Scott نے واقعے کے بعد اورلینڈو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے مقتولین کی آخری رسومات میں شرکت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ اسی شہر میں دو روز پیشتر ایک مبینہ ذہنی مریض کی فائرنگ سے ایک نوخیز گلوکارہ کرسیٹنا گریمی ہلاک ہوگئی تھیں۔ پولیس نے حملہ آور کو ذہنی مریض قرار دیا تھا

Comments are closed.

Scroll To Top