Home / Uncategorized / ’ہم سعودی عرب کو یہ سب کچھ ہر حال میں دیں گے‘:کینیڈا نے واضح کردیا
’ہم سعودی عرب کو یہ سب کچھ ہر حال میں دیں گے‘:کینیڈا نے واضح کردیا

’ہم سعودی عرب کو یہ سب کچھ ہر حال میں دیں گے‘:کینیڈا نے واضح کردیا

13059716_1683710898550273_1320103479_n

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دینے کے بعد کینیڈا کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے ، لیکن کینیڈا کے وزیراعظم نے سب پر واضح کر دیا ہے کہ مملکت کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے، جسے پورا کرنے اصول کی بات ہے، لہٰذا یہ معاہدہ ضرور پورا کیا جائے گا۔
برطانیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ”بین الاقوامی برادری میں الفاظ کا کچھ مطلب ہونا چاہیے۔ یہ اصول کی بات ہے۔ کینیڈا کو اپنے کئے ہوئے معاہدوں کا احترام کرنا ہوگا۔“ کینیڈین وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممالک کو یہ اہم بات معلوم ہونی چاہئیے کہ ایک معاہدے پر دستخط کے بعد اگر حکومت تبدیل ہوجاتی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ معاہدہ ہی منسوخ ہوجائے۔

اسرائیلی کابینہ کا شام کے مقبوضہ علاقے میں پہلا اجلاس، گولان کا علاقہ کبھی واپس نہیں کریں گے: نیتن یاہو
واضح رہے کہ کینیڈا کی پچھلی حکومت نے سعودی عرب کو لائٹ آرمرڈ وہیکلز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ دیگر سازوسامان کے ساتھ اس معاہدے کی مجموعی مالیت 15 ارب ڈالر (تقریباً 15 کھرب پاکستانی روپے) تھی۔ جسٹن ٹروڈو کی حکومت آنے کے بعد اس معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ سٹیفن ڈائیون نے سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ سٹیفن ڈائیون کی طرف سے دی جانے والی منظوری کا اپوزیشن جماعتوں کو علم ہونے کے بعد ایک ہنگامہ برپاہوگیا۔ کینیڈا کی لبرل حکومت پر سخت تنقید شروع کردی گئی۔ ناقدین کا کہنا تھا سعودی عرب کے انسانی حقوق سے متعلق متنازعہ ریکارڈ کے پیش نظر یہ معاہدہ منسوخ کیا جانا چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top