Home / Uncategorized / ہندوانتہاپسند جماعت شیو سینا کے سابق ضلعی صدر نے اسلام قبول کر لیا، نیا نام محمد عبدالصمد رکھ لیا
ہندوانتہاپسند جماعت شیو سینا کے سابق ضلعی صدر نے اسلام قبول کر لیا، نیا نام محمد عبدالصمد رکھ لیا

ہندوانتہاپسند جماعت شیو سینا کے سابق ضلعی صدر نے اسلام قبول کر لیا، نیا نام محمد عبدالصمد رکھ لیا

13046245_1684257025162327_1959058304_n

مظفر نگر(مانیٹرنگ ڈیسک )ہندوانتہاپسند جماعت شیو سینا کے رہنما اور ہندو توا کے کٹر حامی سنیل جین نے اسلام قبول کر لیا ۔ سیاست ڈاٹ کام نے نیوز18کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شیوسینا کے سابق ڈسٹرکٹ صدر سنیل جین نے اس موقع پر کہا ہے کہ اپنے باطنی سکون کی تلاش میں انہوں نے اسلام قبول کیا ۔

سنیل جین ڈسٹرکٹ مظفر نگر کے علاقے کھاتوالی کے رہائشی ہیں انہوں نے اپنا نام سنیل جین سے بدل کر محمد عبدالصمد رکھ لیا ہے ۔ قبول اسلام کے بعد سنیل جین سے محمد عبدالصمد بننے والایہ شخص مقامی افراد میں موضوع بحث بنا ہواہے اور زبان زدِ خاص و عام اسی کے چرچے ہیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top