Home / Uncategorized / ہیڈ کوچ کیلئے درخواستوں کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے: عاقب جاوید
ہیڈ کوچ کیلئے درخواستوں کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے: عاقب جاوید

ہیڈ کوچ کیلئے درخواستوں کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے: عاقب جاوید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر و متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ کیلئے درخواستوں کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے حالانکہ غیر ملکی کوچ کا نام فائنل ہورہا ہے اس لیے اس عہدے کیلئے کسی صورت بھی درخواست نہیں دوں گا۔
نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواستوں کا صرف ڈرامہ رچایا جارہا ہے پی سی بی نے جو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے اس نے غیر ملکی کوچ کا نام فائنل کرلیا ہے اور جب غیر ملکی کوچ کا نام فائنل ہوچکا ہے تو اس لیے درخواست دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
انہوںنے بتایا کہ پی سی بی نے پہلے بھی ایسے ہی کیا تھا جب ڈیو واٹمور کو رکھا گیا تو بورڈ کے پاس 10 درخواستیں تھیں لیکن آخر میں واٹمور اور میں رہ گئے تھے تاہم پی سی بی نے غیر ملکی کوچ کو ترجیح دی۔
انہوں نے اس امکان کو یکسر مسترد کردیا کہ وہ ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دیں گے ، انہوں نے کہا کہ پی سی بی حکام بار بار رابطہ کرتے اور آفرز دیتے ہیں لیکن عہدہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے میری فیملی کی طرف سے بھی پریشر ہے کہ میں درخواست نہ دوں۔
واضح رہے کہ عاقب جاوید مقامی کوچز میں سب سے فیورٹ امیدوار تصور کیے جارہے تھے اور پی سی بی نے ان سے دوسری بار قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابطہ کیا ہے تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top