Home / Uncategorized / ہیڈ کو چ کی تقرری کا ا علان دو روز میں کر دیا جائے گا :شہریار خان

ہیڈ کو چ کی تقرری کا ا علان دو روز میں کر دیا جائے گا :شہریار خان

13101218_1687988464789183_2072574166_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کو چ کا اعلان دور روز میں کر دیا جائے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہناتھا کہ تمام امیدواروں کے نام بورڈ میٹنگ میں سامنے رکھے جائیں گے اور آئندہ دو روز میں ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا جائے گا ۔انہو ںنے کہا کہ یونس خان نے ٹیم چھوڑ کر جانے کی معافی مانگی اس لیے جب ایک بڑا کھلاڑی اپنی غلطی تسلیم کر ے تو اسے معاف کر دینا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان سپر لیگ میں چھ ٹیمیں ہو جائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے ،16ریجن میں سکولوں کی سطح پر ٹورنامنٹ کرائیں گے ،فٹنس اور فیلڈنگ تمام کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے ،فیلڈنگ بہتر ہونے سے کارکردگی بہتر ہو گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top