Home / Uncategorized / ہیکر نیلم منیر کے فون نمبر سے لوگوں کو بلیک میل کرنے لگا

ہیکر نیلم منیر کے فون نمبر سے لوگوں کو بلیک میل کرنے لگا

13115645_1687882368133126_817407411_n

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر کے دیوانے نے ان کا موبائل نمبر ہیک کرکے لوگوں کو بلیک میل شروع کردیا ہے۔ اس بارے میں نیلم منیر نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے چند روز پہلے میرا موبائل نمبر ہیک کرلیا جس کے بعد وہ نہ صرف میرا نمبر استعمال کررہا ہے بلکہ بہت سے لوگوں کو مختلف طریقوں سے میسج بھی کررہا ہے جس سے ناصرف میں بلکہ میرے بہت سے دوست اور پروڈیوسر وغیرہ بھی پریشان ہیں۔ نیلم منیر نے کہا مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ آخر یہ کیسے ہوا لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے فرصت ملتے ہی سائبر کرائم میں اس کی شکایت کروں گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top