Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (32)

Home / Uncategorized / یرغمال بنانے پر چھوٹو گینگ نے جشن منایا، حلوہ بھی تقسیم کیا: بازیاب اہلکار
یرغمال بنانے پر چھوٹو گینگ نے جشن منایا، حلوہ بھی تقسیم کیا: بازیاب اہلکار

یرغمال بنانے پر چھوٹو گینگ نے جشن منایا، حلوہ بھی تقسیم کیا: بازیاب اہلکار

13059358_1685659175022112_2102688144_n

ملتان(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی ہدایت پر قائم مقام آرپی او ملتان محمد سلیم چودھری گزشتہ روز راجن پور پہنچ گئے جہاں انہوں نے کچہ آپریشن میں یرغمال بنائے جانے والے پولیس ملازمین سے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔ روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے آرپی او ڈی جی خان رحمت اللہ نیازی اور ڈی پی اور راجن پور مبشر میکن سے بھی معلومات حاصل کیں اور پولیس آپریشن کی ناکامی کی وجوہات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

بن لادن گروپ کا پاکستانیوں سمیت 300ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق رہائی پانے والے اہلکاروں نے بیان کیا ہے کہ ان کے حکام نے عجلت اور بدانتظامی برتتے ہوئے انہیں موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ یرغمال بنائے جانے پر چھوٹو گینگ نے بھرپور جشن منایا اور حلوہ بناکر تقسیم کیا گیا جبکہ جیسے ہی پاک فوج کے راجن پور آپریشن کیلئے داخل ہونے کی اطلاع ٹی وی پر نشر ہوئی تو متعدد مسلح اشتہاریوں نے وہاں سے روانگی کر لی۔

عدلیہ پر تنقید بلا جواز ہے ،بھارتی چیف جسٹس ججز کی کمی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے : بھارتی میڈیا
تاہم چھوٹو سمیت دیگر مسلح اشتہاری موجو د رہے اور ہماری ڈھال بناکر فورسز کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں مصروف رہے۔ اشتہاریوں نے اپنے مورچوں اور بنکروں میں ہی ہمیں اپنے ہمراہ رکھا جبکہ اسی جگہ سوتے رہے ۔ کچہ میں بجلی کے انتظام کیلئے سولر پینلز لگا رکھے تھے اور ڈش ٹی وی پر خبرنامہ سنتے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top